حج پالیسی2017 ،اخراجات میں کمی کا اعلان

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 877)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)حج پالیسی2017 کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق رواں سال 1 لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں حج پالیسی2017 کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 3 لاکھ 26 ہزار کے حج پیکیج کو کم کر دیا گیا ہے، اب زون شمالی کے لیے حج پیکیج 2 لاکھ 80 ہزار اور زون جنوبی کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگا۔سردار یوسف نے بتایا کہ کل تعداد کے 60 فیصد لوگ سرکاری اسکیم سے حج کریں گے، 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 17 سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی۔ سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت دوسری بار حج کرنے کی حد 5 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئی ہے، جبکہ پرائیوٹ اسکیم کے تحت حد 5 سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کسی شخص کو مفت حج پر نہیں بھیجا جائے گا،ہر حاجی کو 5 لیٹر آب زم زم مہیا کیا جائے گا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کم از کم میعاد یکم مارچ 2018 تک ہونی چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes