سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو جان بوجھ کر بند رکھنے کا انکشاف

Published on April 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


 لاہور:(یو این پی)دعوے سستی بجلی کے مگر اقدامات الٹے، سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو جان بوجھ کر بند رکھنے کا انکشاف، قومی خزانے کو سترہ ارب روپے کا ٹیکہ، نیپرا نے پردہ چاک کر دیا ۔ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سستے پاور پلانٹس بند رکھنے سے ان کے آلات اور مشینیں ناکارہ ہو گئیں اور 6 ارب کا نقصان ہوا۔ تھرمل پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلانے سے قومی خزانے پر 11 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ نیپرا کے مطابق سستی بجلی والے بجلی گھر بند مگر 19 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو چلایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نااہل ملازمین کے باعث بجلی گھر پوری صلاحیت سے بجلی پیدا نہیں کر پا رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme