عمران خان کی نذیر ناجی کے گھر آمد، خیریت دریافت کی

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments


لاہور (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے لئے خود پریشانیاں پیدا کر رہی ہے، حکومت سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ دورہ لاہور کے دوران عمران خان پہنچے نذیر ناجی کے گھر اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس سے پہلے ایک ہیلی کاپٹر کیس تھا، اس میں بھی یہی قطری شہزادہ انہیں بچا گیا۔بعد ازاں، سپیشل بچوں کے سکول کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پینتالیس فیصد بچوں کو معاشرے میں کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ پختونخوا حکومت نے سب سے پہلے ایسا سرکاری سکول بنایا جس میں سڑکوں سے بچوں کو اٹھا کر تعلیم دی جا رہی ہے۔قبل ازیں، لاہور پہنچتے ہی عمران خان نے لاہور کے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پرتکلف ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes