ٹھٹھہ ،پہلی بار 102 اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب کا انعقاد،دلہوں کو سندھی ٹوپی اور اجرکیں بھی دی گئیں

Published on April 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ کے لاڑ والے حصے میں پہلی بار 102 اجتماعی شادیاں ، ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میرپورساکرو کے نواحی گاوں احمد خان کلمتی بلوچ میں کملمتی برادری میں 102 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی ، شادی کی تقریب سندھ کی ثقافتی رنگا رنگی تقریب میں تبدیل ہوگئے ، شادی میں شریک ہونیوالے ہزاروں افراد نے 102 دلھوں کو مبارکاد دینے کے ساتھ سندھی اجرک اور ٹوپی پہن سندھ کے لوک گیتوں پر رقص کرکے شادی کی تقریب کو چارچاند لگادیا ، شادی کی تقریب کے انتظامات کملتی برادری کے معززین عبدالرزاق کملتی ، یوسی چیئرمین طارق کملمتی ، انور علی کلمتی نے سنبھالے اور صحافیوں کو بتایا ہے کہ اجتماعی شادی کے مقاصد سندھ میں اور برادری میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے ، جس کے لیے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کے سیاحوں کی سوزکی پک اپ مکلی کے نزدیک الٹنے سے نو افراد شدید زخمی ایک کی حالت نازک
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)کراچی کے سیاحوں کی سوزکی پک اپ مکلی کے نزدیک الٹ گئی 9نوجوان شدید زخمی ایک کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق کے کراچی کے علاقے پاپوش اور ناظم آباد کی رہائشی کچھ دوست سیروتفریح کے لئے ٹھٹھہ کینجھر جھیل آرہے تھے کہ انکی سوزکی پک اپ مکلی کے قریب تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی جسکے نتیجے میں 9نوجوان جنکی عمریں 24سال کے قریب ہیں حسیب،عدنان، محمد حسن،توصیف،عدنان شفیع ،قاسم،محمد کامران اور طاہر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی اور سرکاری ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال مکلی پنہچایا گیا زخمیون میں سے سوزکی ڈرائیور تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes