پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

Published on April 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

2
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
لاڑکانہ (یو این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا ، لاڑکانہ میں پارہ48سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ، لاہور میں گرمی کی شدت کم رہے گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، پشاور ، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی سورج قہر ڈھائے گا ۔ سندھ کے بیشتر علاقے نشانے پر ہوں گے ۔ لاڑکانہ میں گذشتہ روز گرمی کا 17سالہ ریکارڈ ٹوٹا ، آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ جیکب آباد ، نواب شاہ ، شکار پور ، حیدر آباد ، دادو اور سکھر میں بھی سورج آگ برسائے گا ۔ لاہور جمعرات کی میں صبح کے وقت بادل چھا گئے جس سے موسم کچھ بہتر ہوا لیکن دن کے وقت سورج پھر سوا نیزے پر ہوگا ۔ فیصل آباد ، ملتان ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان ، بھکر اور پنجاب کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت40کی حد عبور کرگیا ۔ کراچی میں گرمی معمول سے کم رہا ، درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس کے درمیان رہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme