بورے والا ۔۔۔ بورے والا میں حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔بورے والہ سے نامہ نگار کے مطابق وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔ وہاڑی روڈ پر نواحی قصبہ فوجیاوالا کے قریب وہاڑی سے آنے والا گنے سے بھرا ٹرالر بے قابو ہو کر بورے والا سے جانے والی مسافر ویگن پر چڑھ گیا۔ دھند کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک بری طرح جام ہو کر رہ گئی