حج درخواستوں کی وصولی کیلئے متعقلہ بنک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

Published on April 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

لاہور (یو این پی) فریضہ حج کی سعادت کے حصول کے خواہشمند فرزندان اسلام کی سہولت کیلئے تمام مقررہ شیڈولڈ و کمرشل بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کی غرض سے متعلقہ بینک برانچز ہفتہ اوراتوار کو بھی کھلے رکھنے کااعلان کیاہے ۔ذرائع کیمطابق وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 26اپریل بروز بدھ مقرر کی گئی ہے ۔ فرزندان توحیدکی سہولت کیلئے وفاقی حکومت اور بینک دولت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل بینک آف پاکستان ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ، دی بینک آف پنجاب ، حبیب بینک لمیٹڈ ، مسلم کمرشل بینک،یونائیڈ بینک لمیٹڈ ، الائیڈ بینک لمیٹڈ ،بینک الفلاح ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، میزان بینک وغیرہ کی متعلقہ برانچز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود 22اپریل بروز ہفتہ اور 23اپریل بروزاتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔بینک دولت پاکستان کے ذرائع نے بتایاکہ تمام بینک شیڈول کے مطابق ملک بھر کے تمام شہروں میں پاکستانیوں سے حج درخواستیں وصول کررہے ہیں اور اب تک بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی کااہل قرار دیاگیاہے وہاں اسپیشل کانٹر قائم کئے گئے ہیں اور بینکوں کاتربیت یافتہ عملہ حج درخواستیں پر کروانے میں عازمین کی بھرپور معاونت کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ درخواستوں کی وصولی کے سلسلہ میں اہلیان وطن کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کاسامنا نہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے 10بڑے شہروں سے حجازمقدس روانگی کے ضمن میں خوش نصیب عازمین حج کو تمام سفری سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو افراد ابھی تک کسی وجہ سے اپنی حج درخواستیں جمع نہیں کرواسکے وہ فوری طورپر اپنی درخواستیں جمع کروادیں تاکہ مقررہ مدت تک درخواست جمع کرانے کی صورت میں ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیاجاسکے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy