غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی  ٹھٹھ کے رہنماؤں کا سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مکلی میں قومی شاہرہ پر دھرنا

Published on April 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھ کے رہنماؤں کا سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مکلی میں قومی شاہرہ پر دھرنا ۔ٹائر نذر آتش ۔روڈ بلاک نواز شریف اپنے وزرا کو لغام دیں ایسا نہ ہوئے ہمارے کارکنان وزرا کو ٹھٹھ آنے سے روکیں ۔پیپلز پارٹی امن پسند پارٹی ہے رپنماؤں کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ ضلع میں روزانہ 16 سے 18گھنٹوں تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھ کے رہنماؤں صدر صادق علی میمن ،جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی اور انفارمیشن سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری کی قیادت میں سیکڑوں کارکنان نے مکلی میں قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے جسکی وجہ سے کراچی آنے جانے والی سڑک 3 گھنٹوں تک بلاک رہی اس موقع پر جیالوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر مملکت پانی و بجلی کے پتلے بھی نذر آتش کیے اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن،امتیاز قریشی،سید محمود عالم شاہ اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے وزیر مملکت پانی و بجلی کو لغام دے انہوں نے اپنے دورہ ٹھٹھ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف نازیبا الفاظ کیے عابد شیر علی اپنی سیاسی دکان چمکانے آئے تھے ہم امن پسند پارٹی کے ہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے کارکنان ایسے وزرا کو داخل نہ ہونے دیں وزیر اعظم نواز شریف عوام ن لیگ کو سمجھائیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو بجلی اور پانی سے محروم کر دیا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھتی جاری رہی ہے، نواز شریف صاحب نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی باتیں کررہے تھے مگر پانچ سال میں بھی ختم نہیں کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئی
ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ)کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئی دس افراد ڈوب گےْ جن میں سے آٹھ کو بچالیا گیا دو ڈوب کر جانبحق ہوگےْ، تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی کے رہاےْشی کچھ دوست سیر و تفریح کے غرض سے کینجھر جھیل آےْ ہوےْ تھے وہ نوری جام تماچی کے مزار پر ایک کشتی کے زریعے جا رہے تھے کے انکی کشتی کینجھر کھیل کے بیچ سنھڑی کے مقام پر الٹ گئ اور تمام دوست ڈوب گےْ انہیں ڈوبتا دیکھ کر ماہی گیروں نے لانچوں کو سنھڑی کے مقام پر پہنچایا جہاں غوطہ خوروں نے فوری طور ڈوبتے سعید ، عباس، صداقت، عادل، راشد، محمد علی، فیاض اور احمد کو بچالیا جبکے زبیر اور صمد ڈوب کر لاپتہ ہوگےْ، ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد دونو نوجوانوں کی لاشوں کو مقامی غوطہ خوروں نے نکال لیا،پولیس نے لاشوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریع سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں ضروری کاروائ کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں گےْ۔
ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں مردم شماری کا آغاز 25 اپریل سے شروع کیا جاےْگا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے چار تعلقوں میں مردم شماری کا آغاز 25 اپریل سے شروع کیا جارہا ہے جسکے لےْ تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، مردم شماری کے لیےْ پانچ سو فوجی نوجوانوں، پانچ سو پولیس اہلکار اور پانچ سو اسائندہ کو مقرر کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme