کنگسٹن ٹیسٹ: کھیل کے تیسرے دن پاکستان کے 4 وکٹ پر 201 رنز

Published on April 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 873)      No Comments


کنگسٹن(یو این پی)پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں مصباح الیون کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری۔ اوپنر اظہر علی 15رنز بنا کر الزاری جوزف کا نشانہ بنے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 54 کے اسکور پر گری، جب احمد شہزاد 31 رنز بنا کر کپتان جیسن ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے، جو 58 رنز پر گیبریل کا شکار بنے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری۔ بابر اعظم 72 رنز بنا کر گیبریل ہی کی گینڈ پر بولڈ ہوئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا لئے ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز 63، جیسن ہولڈر 57 جبکہ شین ڈورچ 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 26 اوورز میں صرف 44 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر باؤلرز میں یاسر شاہ کے حصے میں 2 جبکہ محمد عباس اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme