بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 26 اہلکار ہلاک

Published on April 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


نئی دلی(یو این پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماونواز باغیوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ علاقے سکما میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 جوان ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار ایک زیر تعمیر سڑک کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ اس دوران ماؤ نواز باغیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ دوسری جانب حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں نے پہلے ہماری جگہ کی نشاندہی کے لیے کچھ لوگ بھیجے اور پھر تقریباً 300 باغیوں نے ہم پر حملہ کردیا جبکہ ہماری جوابی فائرنگ سے کئی باغی بھی مارے گئے ہیں۔ واضح رہے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغی سرگرم ہیں اور وہ آئے دن حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes