جہاں انصاف ختم ہو جائے وہ معاشر ے تباہ ہو جاتے ہیں؛ چوہدری محمد سرور

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

5
لاہور (یو این پی) تحریک انصاف کے مر کزی راہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جہاں انصاف ختم ہو جائے وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں‘ ہمارا مشن ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے‘ ملک میں ظلم‘ ناانصافی کا خاتمہ کر کے امیر اور غریب کے لئے ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے ورنہ معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا‘ تحریک انصاف نے قوم کو سیاسی شعور دیا ہے اور اب اس ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی نہیں روک سکتی‘ عمران خان کی قیادت تحریک انصاف قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کریں۔ وہ تحریک انصاف کے مر کزی رکن فیصل عمران گوندل کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر فیصل عمران گوندل اور تحریک انصاف کے مر کزی رکن وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس بات کا عہد کر رکھا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف ہی پاکستان وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں انصاف ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک میں ہر صورت ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题