ایک سانس میں 150 اضلاع کے نام لینے والا پاکستانی نوجوان

Published on April 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) پاکستانی شہری نے ایک سانس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے 150 اضلاع کے نام لے کر اپنے بولنے کی رفتار اور حافظے سے سب کو حیران کر دیا۔نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان سے وابستہ نوجوان اتشان علی عباسی نے ایک سانس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے 150 اضلاع کے نام لیے اور اپنی تیز بولنے کی رفتار اور بہترین حافظے سے سب کو حیران کر دیا۔ ایک انٹرویو میں اتشان علی عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیو پاکستان بیورو برائے شماریات نے جاری کی جو ایک سرکاری کمپنی کی تیارکردہ ہے جب کہ اس ویڈیو کا بنیادی مقصد لوگوں کو مردم شماری کی طرف راغب کرنا اور انہیں اس عمل میں شامل کرنا ہے۔ اتشان علی نے کہا کہ ہمیں مختلف سماجی مسائل پر قابو پانے کے لیے شماریات کی اہمیت کا ادراک کرنا چاہیے جب کہ مردم شماری بین الصوبائی وسائل کو مختص کرنے اور قومی اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题