سرکاری حج سکیم قرعہ اندازی، 107526 عازمین سعادت حاصل کریں گے

Published on April 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 755)      No Comments


لاہور (یو این پی)وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ 3 لاکھ 38 ہزار 696 درخواست گزاروں میں قرعہ اندازی کی گئی۔ وزارت کے 50 فیصد کوٹہ کے تحت 87 ہزار 419 کامیاب درخواست گزاروں کو آج ہی مبارکباد کے ایس ایم ایس بھجوا دیئے گئے جبکہ 17 ہزار 564 عازمین کو عدالت کے فیصلہ تک ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں پہلے خوش نصیب گروپ لیڈر لسبیلہ سے محمد رمضان نکلے۔ عدالت کے حکم کے مطابق 60 فیصد میں سے 50 فیصد عازمین کو حتمی قرار دے دیا گیا۔ حج آرگنائزرز نے سندھ ہائی کورٹ میں وزارت کا دس فیصد کوٹہ چیلنج کر رکھا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت لی گئی۔ قرعہ اندازی میں 89 ہزار 40 گروپس سامنے آئے۔ ایک گروپ میں 1 سے 14 تک درخواست گزاروں کو شامل کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے بتایا کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے اور پہلی بار 394 بزرگ عازمین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام بزرگ عازمین کے ساتھ ایک جوان اٹینڈنٹ کو بھی بھجوایا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین کو 10 مئی تک پاسپورٹ جمع کرانا ہونگے جو کامیاب نہیں ہو سکے وه اپنے پیسے بینکوں سے واپس لے سکتے ہیں۔ سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ حج آپریشن 27 جولائی سے شروع ہو گا جو 6 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ رواں سال بھی پچاس فیصد عازمین مدینه اور پچاس فیصد مکه جائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes