محمد شہباز شریف کو چین میں ترقی کی رفتار کا پیمانہ ’’ شہباز سپیڈ ‘‘ کے کوڈ سے ماپا جاتا ہے؛محمد منشاء اللہ بٹ

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments
لاہور (یو این پی)صوبائی وزیر بلدیا ت محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات میں کہا ہے کہ کسی بھی نئے نظام کو لاگو اور مضبوط ہونے اور اس کی رٹ قائم کرنے میں ایک وقت درکار ہوتا ہے ۔موجودہ لوکل کونسل سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ پنجاب دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے اور آج دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے محمد شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ چین میں ترقی کی رفتار کا پیمانہ ’’ شہباز سپیڈ ‘‘ کے کوڈ سے ماپا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن کروانے میں اور اس سسٹم کو مضبوط بنانے میں محمد نواز شریف کے مثبت کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔لوگوں کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔اس سسٹم کو فعال اور موثر بنانے کے لئے ہم سب اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔ خدمت عین عبادت ہے اور لوگوں کے بہت سے مسائل آپ نچلی سطح پر حل کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہبلدیاتی اداروں میں تمام ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔کرپٹ مافیا کے کردار کو ختم کرکے گڈ گورننس کے ذریعے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو فعال اور موثر بنایا جارہا ہے ۔پارٹی پالیسی پر عملدرآمد میری ترجیحات میں شامل ہے ۔لاہور کی تعمیر و ترقی پر خصوصی تو جہ دی جارہی ہے ۔ قائد محترم وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف لاہور کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کی تمام اہم سڑکوں ، بازاروں اور مارکیٹوں میں سکیورٹی کیمرے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر ڈپٹی میئر کو تین ، تین کروڑ روپے کے فنڈز ایلوکیٹ کئے گئے ہیں ۔تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ابھی نیا سسٹم ہے اسے مضبوط بنانے کے لئے آپ لوگوں کو بھی محنت کرنا ہوگی اور ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کرنا ہوگا۔تاکہ عوامی خدمت کی اس ذمہ داری کو بطریقہ احسن سرانجام دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ عوام کی ہوتی ہے اور آپ کی تمام تجاویز اعلیٰ قیادت تک پہنچانا میرا اخلاقی فرض ہے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme