آئندہ 2دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ،گلگت بلتستان ،

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,115)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیا ت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔یونی ویژن نیوز کے مطابق سب سے زیارہ بارش راولاکوٹ میں 18ملی میٹر ، کوٹلی 17ملی میٹر ، گڑھی دوپٹہ 08ملی میٹر ، مظفر آباد 05ملی میٹر ،پاراچنار 14ملی میٹر ،دیر اورکالام 08 ملی میٹر ، بالاکوٹ اور کوہاٹ 07ملی میٹر ، چراٹ، سیدوشریف 05ملی میٹر ، کاکول، مالم جبہ، پٹن 04ملی میٹر ، لوئر دیر 03ملی میٹر ، دروش 02ملی میٹر ، کامرہ 12ملی میٹر ، جہلم 08ملی میٹر ، راولپنڈی 07 ملی میٹر ، اسلام آباد، مری، منگلہ06 ملی میٹر ،منڈی بہاوالدین، جوہرآباد03 ملی میٹر ، چکوال02 ملی میٹر ، ہنزہ08 ملی میٹر ، استور، بگروٹ 02ملی میٹر جبکہ گلگت اور گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے 2دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔سب سے ذیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy