قانون ناموس رسالت ﷺکیخلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے،علامہ حسن سعیدی

Published on May 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈکے چیئرمین علامہ حسن سعیدی نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت ﷺ کے خلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے د یں گے۔سزایافتہ آسیہ گستاخ کوفوری طورپر پھانسی پرلٹکایاجائے۔ پھانسی نہ دیناآئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔ نوازحکومت آسیہ کوتحفظ فراہم کرکے قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ اقبال کے پاکستان کے ساتھ ساتھ آئین وقانون سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ملک پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق سزاسے تحفظ فراہم کرنادین اسلام کے خلاف سازش کے مترادف ہے لہذاحکومت ہوش کے ناخون لے اورفی الفورسزایافتہ آسیہ گستاخ کوپھانسی پرلٹکائے۔ سنی تحریک دین اسلام اورقانون ناموس رسالت ﷺ کے خلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دے گی اورملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذکیلئے جدوجہدکرتی رہے گی عوام بڑھ چڑھ کرسنی تحریک کاساتھ دیں تاکہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ نافذہوسکے انہوں نے مزیدکہاکہ غازی اسلام ملک ممتازحسین قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت کی ذمہ دارنوازحکومت ہے عوام ملک ممتازحسین قادری شہیدرحمتہ اللہ علیہ کے عدالتی قتل اورقصاص کیلئے 2018کے الیکشن میں ن لیگ کوملک بھرسے بدترین شکست سے دوچارکریں گے سنی تحریک ملک میں نظام مصطفیﷺ کیلئے ممتازقادری شہید کے مشن کوجاری رکھیں گے غازی اسلام ملک ممتازحسین قادری رحمتہ اللہ علیہ شہید کاقصاص نظام مصطفی ﷺ کے نفاذسے لیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes