فیصل آباد: پیپلز پارٹی رہنما فیصل صالح حیات کار حادثے میں زخمی

Published on May 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


فیصل آباد(یو این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ امین پور بنگلہ میں کار ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں فیصل صالح حیات کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ موٹر وے پولیس نے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا سٹی اسکین کیا جا رہا ہے جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes