بورے والا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا قتل،ایک زخمی

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

جاں بحق افرادکی لاشوں اورزخمی ہسپتال منتقل ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس
بورے والا (یوا ین پی)وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر باپ اور بیٹے کو قتل کر دیاگیا جبکہ فائرنگ سے ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ظفر کالونی چنوں موڑ کے قریب پیش آیا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کر کے باپ بیٹے کوقتل کردیاگیا جبکہ ایک بیٹے کو شدید زخمی کر دیا گیا۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题