وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، ڈان لیکس تنازعہ پر تفصیلی غور

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments
اسلام آباد (یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس میں ڈان لیکس انکوائری سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن لانے سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔ منگل کووزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈان لیکس انکوائری سے متعلق نیا نو ٹیفیکیشن لانے پر مشاورت ، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ڈان لیکس کے نئے نوٹیفیکیشن پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب ،چین اور تحریک انصاف کے احتجاج پر بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی ۔اس سے پہلے وزیر اعظم سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت نے ملاقات کر کے نواز شریف کو امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا کی دعوت قبول کرلی ۔ وزیر اعظم دورہ چین کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy