سرگودھا،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,567)      No Comments


سرگودھا (یوا ین پی) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی ۔لوگ رات بھر جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں شہری علاقوں میں 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری لوگوں کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس وعدے کی تکمیل تاحال نہ ہوسکی واپڈا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے ملک میں بجلی کی کھپت 22 ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے جبکہ پیداوار 15 ہزار سے بھی کم ہورہی ہے جس کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme