لندن ، مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کی بدترین مثال

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments


لندن ( شاہد جنجوعہ )تھامس کک کی ترکی سے مانچسٹر واپس آنے والی فلائیٹ میں دو انگریز خواتین نے جہاز کے عملے کو شکایت کی کہ اس مسافربردار جہاز پر بیٹھے دومسافروں کو انہوں نے سیکورٹی سیکینر سے کھسکتے اور آنکھوں سے ایکدوسرے کو اشارہ کرتے دیکھا ۔ برطانوی ائیرلاین کی اس شکایت پر ترکش سیکورٹی حکام نے فورا ایکشن لیا اور دونوں کو جہاز سے اتارکر واپس سیکورٹی چیک کیلئے لے گئے ۔ تاہم سیکورٹی حکام انہیں کلیرنس دیکر جہاز میں واپس بٹھانے کیلئے واپس لے آئے مگر انگریز خواتین نے اس فلایٹ میں مسلمان مسافروں کیساتھ سفر کرنے سے انکار کردیا اور جہاز سے اترگئیں۔ تھامس کک ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق فلائیٹ باقی مسافروں کیساتھ اب دو مسلمانوں کو لیکر مانچسٹر آگئ اور نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانیوالے دونوں مسافروں سے معزرت کرلی۔ یاد رہے امریکہ میں اسطرح کے واقعات روزبروز کا معمول بن چکے ہیں ۔ مغربی میڈیا اکثراوقات امسلمانوں کیخلاف ز ہراگلتا ہے جسکی وجہ سے عامۃ الناس کو عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے حالانکہ اب ان ممالک میں سالہاسال سے مقیم مسلمان انتہائی پرامن شہری اور قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes