کراچی؛بجلی بندش ، شہریوں کو مزید تین روز اذیت میں گذارنا ہوں گے

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

کراچی(یو این پی)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔کراچی والوں نے رات پھر جاگ کر کاٹی، ایک گھنٹہ آنا اورایک گھنٹہ جانا بجلی کا معمول بن گیاہے۔کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ میں فالٹ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کررہے ہیں،بجلی ابھی مزید تین دن ایسے ہی ستائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے پلانٹ میں فالٹ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث ڈھائی سو میگا واٹ کا شارٹ فال ہے،لوڈ مینج کرنے کے لیے چند مقامات پرعارضی تعطل ہے۔ادھرکراچی کے علاقوں گلشن اقبال ، نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،لیاقت آباد،گولیمار، مارٹن کواٹرز،صدر اور بفرزون سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ رات بھی وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔لیاقت آباد سی ون ایریا،فیڈرل بی ایریا ،مارٹن کواٹرز،صدر، گولیمار، لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اب بھی جاری رہی۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹر کا امتحان دینے والے طلبہ کی تیاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ لوڈ مینج کرنے کیلئے چند مقامات پر عارضی تعطل آیا ہے، تاہم کراچی واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ متاثرہ یونٹ بحال بحال ہوتے ہی صورتحال معمول پرآجائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes