پھٹے ہوئے بدحال لیکن مہنگے ترین جوتے

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

لندن: (یو این پی)برطانوی کمپنی نے ایسے جوتے تیار کیے ہیں جن پر جانوروں کی چیر پھاڑ کا گمان ہوتا ہے اور وہ پھٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان جوتوں کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔جوتے بنانے والی ایک مشہور برطانوی کمپنی نے اپنے اسپورٹس شوز متعارف کرائے ہیں جو پھٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں مشینوں سے اس طرح ڈھالا گیا ہے کہ ان پر کسی کتے یا تیز دانتوں والے جانوروں کی چیر پھاڑ کا گمان ہوتا ہےاس کے ایک جوڑے کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہے جو امریکی ڈالروں میں 1,425  بنتی ہے۔ ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی کتے نے اپنے تیز دانتوں نے انہیں چبانے کی کوشش کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy