الریاض لیڈیز کلب کی طرف سے الحمرہ پیلس ہوٹل الریاض میں سمرفیسٹیول2017 کا انعقاد

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

جدہ ( زکیر بھٹی) سعودی عرب و الریاض کے سب سے بڑے لیڈیز کلب سیدات الریاض لیڈیز کلب کی طرف سے الحمرہ پیلس ہوٹل الریاض میں سمرفیسٹیول2017 کا انعقاد ۔سیدات الریاض لیڈیزکلب سترہ ہزار لیڈیز ممبر ان پر مشتمل ۔جس میں تمام ممالک کی خواتین ممبران شامل ہیں ۔الریاض و سعودی عرب کا سب سے بڑا لیڈیز کلب ۔جیسے گوگل الریاض کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔جو اب ایک فیملی گروپ کلب کے نام سے بھی اپنی پہچان رکھتا ہے جس کی بانی روح رواں محترمہ فاطمہ نیر (ام ابراہیم قریشی ) پاکستانی معروف کمیونٹی شخصیت ہیں ۔جنہوں نے اپنے آپ کو انسانیت ،پاکستانیت فروغ پاکستانیت کیلئے وقف کیا ہوا ہے۔خواتین کے پروگرامز ہوں یاان کے مسائل محترمہ فاطمہ نیر (ام ابراہیم قیرشی ) پاکستانی کمیونٹی وانسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش سرگرم رہتی ہیں۔اس سلسلہ خواتین سمر فیسٹول 2017کاآغاز رنگارنگ خواتینتقریبات، خواتین کے شو زسے ہوا۔فیسٹیو ل کی صدارت محترمہ فاطمہ نیر (ام ابراہیم قیرشی ) نے کی جب کہ ججز و مہمان خصوصی مہمانان گرامی میں محترمہ آرم عامر ،محترمہ حنا عنبرین طارق،محترمہ بلقیس صفدر،محترمہ تسنیم امجد،محترمہ یسمین اسلم ،محترمہ فرح احسان تھیں ۔ شو کی کو آرگنایزرفرح عبداللہ ،منیزہ اختر۔والنٹریز :مہا علی ،عایشہ اقبال ،نورین ھاشمی ،صدف شیراز،فایزہ علی ،صایمہ جنید تھی ۔سمرفیسٹیول کے پروگرامز آرٹس ،کرافٹ ،ریگولر بازارتھے ۔جس میں کھانا پکانے کے مقابلے ،پینٹنگ،کلرنگ،مہندی ڈیزائننگ،فیس پینٹنگ،کینڈل آرٹ ودیگر شامل تھے ۔فیسٹول میں خاص طور پر پاکستانی کھانوں اور ان کے ٹیسٹ کو اجاگرکیا گیا ۔کھانوں کے مقابلے میں بریانی خاص ڈش تھی ۔ اس کے علاوہ سلادمقابلہ بھی پروگرام کا حصہ تھا ۔ ریگولر بازار کے مقابلوں میں بریانی کےمقابلہ میں سمیرہ پہلے ،کومل دوسرے ،نورین اسد تیسرے نمبر پر رہیں ۔لائیو پینٹنگ میں ہما پہلے ، مروا دوسرے ،مہا علی تیسرے نمبر پر رہیں ۔کلرنگ کے مقابلوں میں حبا پہلے ، ریحما دوسرے ،حفصا قریشی تیسرے ۔ جب کہ سلاد کا مقابلہ لبنہ حمید نے جیتا۔فیسٹیول کی سب سے بڑی سپانسرمحترمہ آرم عامر ،جب کہ دیگر حنا عمبرین طارق ،صایمہ جنید ،ام الریان ،چندہ علی ،فرح شاہد ،عایشہ اقبال ، عفا عمر ،نصرت خان تھیں ۔ فیسٹیول میں سپیشل آرٹ کی نمائش ،ا ینڈ لائیو پینٹنگ کا مقابلہ خواتین و بچوں کے درمیان ہوا ۔فرح عبداللہ آرٹ کیلئے جب کہ ریتاج خان بہترین فوٹو گرافی پروگرام کی کوریج کیلئے خراج تحسین شاباش کی حقدار ہیں ۔ سمر فیسٹیول کی خاص بات کہ کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا پروگرام میں چار سو سے زیادہ خواتین نے شرکت کی جو ایک بڑا خواتین کا اجتماع ہے ۔سمر فیسٹول میں سٹال پر لاجواب بہترین سیل ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ سیدات الریاض لیڈیزکلب کا سمر فیسٹیول 2017الریاض کی تاریخ کا ایک کامیاب ترین ایونٹ فیسٹیول ،اپنی نوعیت کا اعلی خواتین اجتماع پروگرام تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes