ایک اور ستارہ ’’ڈوب‘‘گیا، معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

222
ریما لاگو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ، فلموں میں ماں کے کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی
لاہور (یوا ین پی) بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ، ان کی عمر 59 سال تھی ، وہ کم عمری میں ہی فلموں میں ہیرو یا ہیروئن کی ماں کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مشہور تھیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو کو سینے میں درد کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔ ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تھا ، ہندی فلموں میں انہوں نے زیادہ تر معاون اداکارہ کے کردار ادا کئے ۔

Reema Lagoo as snehalata

Reema Lagoo

وہ عموماً ماں کے کردار میں نظر آئیں ، انہوں نے فلم   میں نے پیار کیا   ،  ہم ساتھ ساتھ ہیں   ، 

444

  کل ہو نا ہو  ،  کہیں پیار نہ ہو جائے   ،   دیوانے  ،   واستو  ،   کچھ کچھ ہوتا ہے  ،    وجے پتھ       ناجائز    اور    دل والے    جیسی مشہور فلموں میں سلمان خان ،سنجے دت ، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ماں کے کردار ادا کئے ۔
ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔ ریما لاگو کی فلم    دل والے    نے 1990 کی دہائی میں باکس آفس پر بزنس کے نئے ریکارڈز قائم کئے ۔

333

اس فلم میں اجے دیوگن اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes