
بوریوالہ(یوا ین پی)اسسٹنٹ کمشنرزکوگندم خریداری تک خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کاحکم۔یو ا ین پی کے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ کے اضلاع میں گندم مراکزکی مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزکومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں احکامات پرسختی سے عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے