شادی کےدن کار حاد ثہ ’’دلہا دلہن ‘‘زخمی، اسپتال منتقل

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,628)      No Comments


وہاڑی (یواین پی)حاصل پور روڈ پر دلہا کی کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔یواین پی کے مطابق وہاڑی کے قریب حاصل پور روڈ پر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، جو بارات کے بعد گھر جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق بارات وہاڑی سے واپس نواحی علاقہ داد کمیرا جا رہی تھی، گاڑی دلہا غلام مرتضی خود چلا رہا تھا کہ قادرآباد کے قریب گاڑی پیچھے سے آنے والے ٹرالر کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے میں دلہا کے والد، بہن اور بچہ بھی زخمی ہوا، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes