مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل شدید سر درد میں مبتلا

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


لاہور: (یوا ین پی)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے شدید سر درد کے باعث اپنے پروگرام ملتوی کر دیے، مولانا طارق جمیل نے معذرت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مجھے اچانک سر درد کا اٹیک ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ اپنے پروگرام پورے نہیں کر سکتا۔ آپ سب سے معافی چاہتا ہوں اور دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کے شوق کو دیکھ کر میری تمنا تھی کہ میرے دینی پروگرام ہو جاتے۔ لیکن بہت مجبوری میں معذرت کر رہا ہوں۔ مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی کہ اللہ مجھے جلد صحت یاب کر دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题