دُلہا کی جانب سے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ کرنے پر لڑکی والوں کا شادی سے انکار

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

بھارت (یوا ین پی)بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادیاں ٹوٹنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے لیکن اس بار آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پر شادی کے ٹوٹ جانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔یوا ین پی کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع واراناسی کے چولا پور گاؤں میں شادی کی تقریب کے لیے دُلہا اور دُلہن والوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت تقریب کے لیے دُلہا والوں کی جانب سے ڈی جے کا بندوبست کیا جانا تھا لیکن دُلہن کے والد ڈی جے پرفارمنس کا مطلب آرکیسٹرا سمجھ بیٹھے۔لڑکی والے جب تقریب میں پہنچے تو لڑکے والوں نے  ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ساتھ آئے لوگوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر ڈی جے کے گانوں پر خوب رقص کیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد دُلہن کے والد نے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پر شور مچانا شروع کردیا اور شادی ختم کرنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دُلہا والے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر مہمانوں نے مداخلت کی اور دونوں کو معاملہ سلجھانے کی ہدایت کی تاہم دُلہن کا والد اپنی ضد پر اڑا رہا اور شدید ضد بحث کے بعد شادی ہی ختم کرڈالی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes