’ اگر آپ دن میں اتنے گھنٹے سے کم یا زیادہ سوتے ہیں تو فوری یہ عادت تبدیل کرلیں، ورنہ یہ پھیپھڑوں کے سرطان کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ۔۔۔ ‘سائنسدانوں نے واضح ترین وارننگ دے دی

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 847)      No Comments


ہیلسنکی(یو این پی) آدمی کو دن میں کتنی نیند لینی چاہیے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر طویل بحث کی جا چکی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد حتمی رائے دے دی ہے اور ایک مقررہ وقت سے کم یا زیادہ نیند کے انسانی صحت پر انتہائی مضراثرات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”7سے ساڑھے 7گھنٹے کی نیند بہترین ہے۔ اس سے کم یا زیادہ سونے سے انسان کے پھیپھڑوں کے کینسر اور خلل دماغ جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔“یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے سائنسدانوں نے 2ہزار 682مردوں پر تجربات کرنے کے بعد رپورٹ میں بتایاہے کہ ”نیند کی کمی یا زیادتی سے جسم میں سوزش کا لیول بڑھ جاتا ہے اور نیند کے ہارمون میں بھی بگاڑ آ جاتا ہے۔ یہ دونوں عوامل کینسر کے ٹیومر کی بڑھوتری میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے خون میں تانبے کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس سے بھی کینسر لاحق ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ماریا لوجس کا کہنا تھا کہ ”مذکورہ عوامل انسانی دماغ کے یادداشت کے لیے مختص حصے میں کمی لاتے ہیں جس سے دماغ کے خلیوں کی پیداوار رک جاتی ہے اور انسان خلل دماغ کے عارضے کا شکار ہو جاتا ہے۔“

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy