بھارت کو مذاکرات پر قائل کرنا کشمیر حکومت کا فرض بنتا ہے،ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


سرینگر( یو این پی)نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات پر قائل کرنا کشمیر حکومت کا فرض بنتا ہے تاکہ ریاست کے حالات میں ٹھہراؤ آسکے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پہل ہوسکے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس میں کہی ۔اجلاس میں کشمیر کیلیے بھارت کی سخت گیر پالیسی،ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امورات اور موجودہ مخلوط حکومت کی غفلت شعاری سے لوگوں کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کی کوشش اور پہل نہیں کی جائے گی تب تک ریاست کے لوگ بے چینی ، بدامنی اور عدم تحفظ کے شکار رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کیلئے قائل کرنا پی ڈی پی سرکار کا فرض بنتا تھا تاکہ ریاست کے حالات میں ٹھہراؤ آسکے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پہل ہوسکے، لیکن بدقسمتی سے کشمیر حکومت ایسا کرنے سے قاصر ہے، یہ لوگ سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے بھاجپا لیڈران ناراض ہوجائیں گے، جو اقتدار سے ہاتھ دھونے کا سبب بھی بن سکتا ہے،اس لئے اس جماعت کے لیڈران بھاجپا لیڈران کو ناراض کرنے کی گستاخی کرنا گوارا نہیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی حکومت کا مقصد نہ صرف ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنا ہے بلکہ یہاں کی نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک بنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ عوام دشمن اور نوجوان دشمن پالیسیوں سے حکومت عوامی نظروں میں گرتی جارہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes