بھارت نے گائے، بیل، بھینس اور اونٹ ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ،نوٹی فکیشن جاری

Published on May 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,208)      No Comments


نئی دہلی(یو این پی) بھارت میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تاہم پابندی عائد ہونے کے بعد یہ جانور ذبیحہ کیلئے فروخت بھی نہیں کئے جا سکیں گے۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ان جانوروں کی خرید و فروخت صرف زرعی مقاصد کیلئے ہوگی۔ خریدنے والے کو حلف نامہ بھی جمع کرانا پڑے گا کہ وہ گائے، بیل، بھینس یا اونٹ کو ذبح کرنے کیلئے نہیں بلکہ زرعی مقاصد کیلیے خرید رہا ہے۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔بھارت کی وزارت ماحولیات نے انسداد بے رحمی حیوانات قانون کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں جانوروں کی منڈیوں کے انجمن کے عہدے داروں کو پابند کیاہے کہ منڈی میں کوئی شخص کوئی بچھڑا، گائے، بھینس، بیل یا اونٹ لے کرنہیں آئے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگرکوئی شخص جانور لے کر منڈی میں آئے گا تو اس کے پاس مالک کانام، پتہ اور تصویر کے ساتھ ایک دستاویز ہونا لازمی ہے جس پر یہ یقین دہانی کرائی گئی ہوکہ اس جانورکوذبح نہیں کیا جائے گا۔ اینیمل ویلفیئربورڈکے سابق عہدیدار این جی جیاسمہا کا کہناہے کہ ذبیحہ کیلئے جانورصرف باڑے سے خریدا جا سکے گا۔دوسری جانب کیرالہ کے وزیراعلی پینارائے وجیان نے حکومتی اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ حکومتی اقدام بھارت کا سیکولر تشخص تباہ کرنیکی کوشش ہے، گوشت کھانا چند مذاہب سے منسلک نہیں یہ بھارتی معاشرے کے طبقات کی روایات کا حصہ ہے، پابندی سے لاکھوں افراد بے روزگار اور چمڑے کی صنعت شدید متاثرہوگی، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ثابت کر دیاکہ اسے کون لوگ چلا رہے ہیں، پابندی ایسے وقت لگائی جارہی جب گائے کے تحفظ کے نام پر لوگوں کوقتل کیا جا رہا ہے۔ادھر کانگریسی لیڈر ششی تھرور نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں سبزی خور ہوں لیکن گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے اقدام پرشدید اعتراض کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy