بجلی کی پیداوار اور شارٹ فال کتنا ؟،حکومتی اداروں میں تضاد سامنے آگیا

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)ملک میں لوڈ شیدنگ کا جن بے قابو ہونے لگا ، شہروں میں 8سے 10گھنٹے جبکہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ 12گھنٹے سے تجاوز کر گئی ۔ وزارت پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام یہ ہی طے نہیں کر سکے کہ ملک میں بجلی کا اصل شارٹ فال کتنا ہے ؟۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا ، روزہ دار بے حال ہو گئے ، عوام 8سے 12گھنٹے لوڈ شیدنگ کے عذاب کا شکار ہو گئے ،شارٹ فال کتنا ہے ؟ وزارت پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام اپنے اپنے اعداد و شمار بتانے لگے ، وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاوواٹ جبکہ این ٹی ڈی سی کے مطابق 6 ہزار میگاوواٹ ہے۔وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 16ہزار 400اور طلب 20ہزار 400میگا وواٹ ہے ۔یوا ین پی کے مطابق بجلی کی پیداوار 15ہزار 200جبکہ طلب 21ہزار 200میگا وواٹ ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 5ہزار میگاوواٹ ، آئی پی پیز کی 7ہزار 700جبکہ جینکوز کی 2500میگاوواٹ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy