سلمان خان کے منہ پر بھانجے کے مکوں کی برسات

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments


ممبئی(یو این پی) دبنگ خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے شوہر ایوشمان شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈا پر بہت تیزی کے ساتھ وائر ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل خان نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے جو سلمان خان کے منہ پر مُکے مار رہا ہے۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل خان جیسے ہی گود میں آہل کو لے کر سلمان خان کے پاس آئے انہوں نے فلم سلطان کا گانا گنگنانا اوپر اللہ نیچے دھرتی، بیچ میں تیرا جنون‘‘ گن گنانا شروع کردیا۔گانا سنتے ہی آہل نے ماموں سے ہی باکسنگ کھیلنا شروع کی اور دبنگ خان کے منہ پر پہ در پہ مکے برسانے شروع کردیے، سلمان خان اور بھانجے کی محبت بھری ویڈیو سوشل پر بہت تیزی سے وائر ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور اُن کی فیملی آہل سے بہت پیار کرتی ہے اسی وجہ سے دو ماہ قبل ہونے والی پہلی سالگرہ کے موقع پر دبنگ خان فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سالگرہ منانے خصوصی طور پر مالدیپ پہنچے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes