اداروں کو دھمکیاں دینا نہال ہاشمی نہیں، نون لیگ کی پالیسی ہے: خورشید شاہ

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو تمام پارلیمانی رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کرنا ہوں گی، اداروں کو دھمکیاں دینا نہال ہاشمی کی نہیں، مسلم لیگ ن کی سوچ ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں ہونے والے مذاکرات میں حکومتی وفد کی قیادت محمود خان اچکزئی نے کی۔ بعد ازاں حکومتی وفد نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ بیس کروڑ عوام کا ہے، بحث بھی عوام تک پہنچنی چاہئے۔نہال ہاشمی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ نہال ہاشمی نہیں ن لیگ بول رہی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کل مشترکہ اجلاس سے پہلے اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہو گا جس میں فاٹا اور نہال ہاشمی کے معاملے پر حکمت عملی طے کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes