ٹنل کے استعمال سے بے موسمی سبزیاں کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 825)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی )ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل کے استعمال سے بے موسمی سبزیاں کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے نیز پختہ کھالوں ، ڈرپ اریگیشن ، سپرنکلر سسٹم سے پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے علاوہ فصل بہتر اندا ز میں آسان طریقے سے پانی لگا کر عام سبزیات کی کاشت کی نقد آور فصلا ت کی کاشت کر کے اخراجات و محنت کو کم اور آمدنی کو بڑھا یا جا سکتا ہے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹنل کے فروغ کے ذریعے بے موسمی سبزیات کے مقابلہ میں عام سبزیات کی کاشت سے کاشتکار کم مالی مفاد حاصل کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گرین سسٹم فصل کو شدید گرمی اور شدید سردی کے دنوں میں مضر اثرات سے محفوظ رکھتاہے اس طرح پھل دار پودے جہاں زمین کے حسن میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں وہیں پھلوں کی مقامی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题