بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق اقلیتوں سمیت ملک بھر کے عوام کے حقوق کے لئے کوشاں رہیں گے قمر الزمان کائرہ

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

نارووال( یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب بھر کے اقلیتی ورکر کااجلاس صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ سابق وفاقی وزیراطلاعات کی زیرِصدارت صوبائی آفس لاہور میں طلب کیا گیا اجلاس میں اقلیتی رہنماؤں اور محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالوں نے جوق در جوق اور بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر اقلیتی رہنماؤں نے اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلاً اپنی اپنی رائے دی ۔جبکہ مسیحی رہنما بشپ آر۔ایم سیلاس گلِ بانی و چیئرمین سُمرنا چرچ آف پاکستان اور ندا نذیرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ایک ایسی جمہوری پارٹی ہے جو بلا امتیاز نسل و رنگ اور مذہب کے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے کیلئے کوشاں ہے اپیل کرتا ہوں کہ اقلیتوں کو پارٹی میں اقلیتی ونگ کے علاوہ برابری کی نمائندی بھی دی جا ئے کیونکہ اقلیتی ونگ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی قائدین ضلع نارووال کے عوام کو نظر انداز نہ کریں اور اقلیتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں اور ملک پاکستان میں مساوی حقوق دیئے جائیں ۔اس موقع پر چوہدری یونس لعل دین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ میں 30سال سے بطور ممبر ضلع کونسل سیالکوٹ و نارووال پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر ہونے کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا ہوں اور اب بھی پارٹی قائدین کے حکم پر جو ذمہ داری مجھے سونپی جائے گی میں دیانت داری سے اُن کو پورا کرونگا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے صدارتی خطاب کرتے ہوے کہا کہ تمام اقلیتی ورکروں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایات کے مطابق اقلیتوں سمیت ملک بھر کے عوام کے حقوق کے لئے کوشاں رہیں گے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتو ں کو صوبائی و قومی سطح پر نمائندگی دینے کے لئے مرکزی قائدین کی ہدایات کے مطابق کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دیگر اقلیتی رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ جبکہ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دُعائیں کی گئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes