پی ٹی وی ’’رمضان نشریات‘‘ کی ناظرین میں مقبولیت ،

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,513)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی)پاکستان ٹیلی ویژن ہر سال کی طرح ماہ صیام کے بابرکت ایام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے رمضان کی خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘پیش کر رہا ہے جسے ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی حاصل ہو ئی ہے۔ناظرین نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ رمضان کی نشریات میں رمضان کی افادیت اور برکات کے حولے سے جو پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں وہ اس ماہ رمضان کی برکتوں کو دوبالا کرتے ہیں پی ٹی وی پر یکم رمضان سے خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘ کا آغاز ہو چکا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گی رمضان المبارک کے دوران’’شب وجد ‘‘کے عنوان سے نائیٹ ٹرانسمشن رات 10 بجے تا 12 بجے پیش کی جارہی ہے جس میں رمضان کی برکات و فضائل کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے سحری و افطار کی خصوصی نشریات براہ راست پیش کر رہا ہے۔’’پی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان ‘‘کے دوران ملک کے نامور علما اور دانشوروں کے لیکچرزنشر ہوں گے جن میں تزکیہ نفس اور روزے کی اہمیت و برکات کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالی جائے گی حمد و نعت، نعتیہ مشاعرہ،قوالی اور دیگر مذہبی پروگرام بھی اس خوبصورت نشریات کا حصہ ہیں احسن خان مینیبہ مزاری ، جگن کاظم اور جنید اقبال سحر و افطار کی خصوصی ٹرانسمیشن کے میزبان ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes