قطری شہزادے کو راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز کے سپرد

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

لاہور(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے قطری شہزادے کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز اور سیف الرحمن کو سونپ دیا ہے۔مریم نواز چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گی اور قطرکے شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کو پاکستان آنے یا قطر میں جے آئی ٹی اراکین کو بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی‘ قطری شہزادے کو راضی کرنے کے بارے میں نواز شریف نے اپنے قریبی دوست سیف الرحمان کو بھی مریم نواز کی مدد کرنے کا پیغام بھیجا ہے۔قطری شہزاد کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کے لیے مریم نواز اور سیف الرحمن قطری حکمرانوں کے تعلقات سے بھی استفادہ کریں گے اور اس مقصد کے لیے دیگر دوستوں سے بھی مدد لیں گے۔ واضح رہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے دو ٹوک الفاظ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے جس سے شریف خاندان کے کیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题