تصویر میں ایسا کیا ہے جس کا شور مچا ہوا ہے،بلاول بھٹو

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments


کراچی(یو این پی) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر بلاول بھٹو بھی بول پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں ایسا کیا ہے جس کا شور مچایا جا رہا ہے ۔ بلاول بھٹو نے حسین نواز کی تصویر کے ردعمل میں کہا کہ تصویر میں حسین نواز کرسی پر باعزت تو بیٹھے ہیں ۔ حسین نواز کو کرسی ، سائیڈ ٹیبل ، پنسل ،کاغذ ، فائل سب سہولتیں تو حاصل ہیں ۔ بلاول بھٹو نے یوا ین پی سے کہا کہ قانون کی بالادستی کے دعویدار اپنی باری پر تصویر سے مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے گزشتہ پانچ سال قانون کی بالادستی کی بہت باتیں کیں اب خود قانون کی بالادستی کو ماننے کو تیار نہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes