چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

Published on June 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments


اوول:(یو این پی) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں گروپ بی سے سری لنکا نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے، یہ سری لنکا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف ہے جو اس سے کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ جمعرات کے روز اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انڈیا کے اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کو شاندار ابتدا دی اور 138 رنز کی شراکت قائم کی۔ آوٹ ہونے والے کھلاڑی پہلے اوپنر روہت شرما تھے جنھوں نے اپنی بہترین فارم جاری رکھتے ہوئے 78 رنز بنائے۔ تاہم اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی صفر کے سکور پر آوٹ ہو گئے۔ وہ پردیپ کی گیند پر کیپر ڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یوراج سنگھ بھی بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔ وہ 17 گیندوں پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انڈیا کے کامیاب ترین بلے باز اوپنر شیکھر دھون رہے جنھوں نے 128 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دھون کے آوٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی پانڈیا بھی نو کے سکور پر آوٹ ہو گئے۔ انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے زبردست بیٹنگ کی اور 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس طرح بھارت کی ٹیم نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 322 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر نیشروشان ڈک وکویلا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس اور گناتھلکا دونوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کی اور 158 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گناتھلکا 76 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ مینڈس بھی 89 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کپتان میتھیوز 52 اور گنارتنے 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہو رہے اور انھوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز کوسل مینڈس نے نام رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes