وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب مودی سے ملاقات

Published on June 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments


آستانہ(یو این پی) قازقستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے قازقستان کے شہر آستانہ میں جاری ایک کلچرل میلے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف سے ان کی والد ہ اور فیملی کی خیریت دریافت کی، جواباً وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔ تاہم دونوں ممالک کے دفاتر خارجہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ جبکہ پاکستان اور بھارت نے دونوںرہنماں کے درمیان ملاقات کے امکانات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ آستانہ میں دونوں رہنماوں کی کوئی بھی ملاقات طے نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog