پاکستان اورسری لنکا آج مد مقابل ہوں گے

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

لاہور ( یو این پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جب کہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔کارڈف میں شیڈول سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے مقابلے کیلیے ٹیم منیجمنٹ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، پلیئرز گزشتہ روز بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور ایکشن میں دکھائی دیے، تینوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کا عزم بھی ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کیلیے یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلیے ہر صورت میں اس میں فتح درکار ہوگی اور اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائے گا، ادھر آئی لینڈرز کے خلاف سرفراز احمد پہلی دفعہ سری لنکا کے خلاف کپتانی کریں گے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز عمران خان کی کپتانی میں کھیلے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme