امجد صابری کے قتل کو ایک سال بیت گیا

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments


کراچی( یو این پی) معروف قوال امجد صابری کے قتل کو ایک سال بیت گیا،اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔معروف قوال امجد صابری کو(16رمضان) 23 جون 2016 کو لیاقت آباد میں قتل کردیا گیا، دو موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے امجد صابری کا تعاقب کیا اور لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب گولیوں سے چھلنی کردیا۔امجد صابری کے قتل کے بعد سیاسی و مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج ہوگئیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور27 نومبر 2016 کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے امجد صابری قتل کیس میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے امجد صابری قتل کیس میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری نامی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا۔امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا، دونوں دہشت گردوں کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes