سعودی عرب کے شہر قطیف میں دھماکا، ایک فوجی جاں‌ بحق، دو زخمی

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments


ریاض(یو این پی) سعودی عرب کے شہر قطیف میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکا اتوار کی رات ایک فوجی گاڑی پر ہوا ، نامعلوم شرپسندوں نے انہیں قصدا نشانہ بنایا۔عرب وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، دھماکا قطیف کے علاقے العوامیہ میں ہوا جس میں فوجیوں کی ایک گشت کرتی ہوئی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔سعودی عرب کے اس خطے میں اہل تشیع افراد کی آبادی زیادہ ہے، یہاں پہلے بھی کئی بار دھماکے ہوچکے ہیں۔یواین پی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی کی شناخت طارق العلاقی کے نام سے ہوئی ہے، حکام نے باضابطہ طور پر اس کا نام جاری کردیا ہے۔یکم جون کو بھی قطیف میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھےگزشتہ برس بھی مدینہ منورہ اور قطیف میں حملے ہوئے تھے جن میں چار افراد شہید ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题