بلوچستان میں داعش موجود نہیں، سرفراز بگٹی

Published on June 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments


کوئٹہ: (یو این پی) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر نذر محمد عرف بیبرگ اور محمد جان عرف چھوٹا لیلا مارے گئے جو سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں کے علاوہ دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ وزیر داخلہ نے کوئٹہ میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے بتایا کہ داعش بلوچستان میں موجود نہیں۔ چائینیز کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب تک چائینیز کی لاشیں نہیں مل جاتیں انکی ہلاکت کی مکمل تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت مذہبی فرقہ واریت پھیلانے اور علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں جو دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme