لیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments


وزیراعظم میاں نوازشریف کے پاس ایک ارب 62 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں
پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ایک ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں
اسلام آباد (یو این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے پاس ایک ارب 62 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ایک ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ تین کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ حمزہ شہباز شریف 35 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 2016ء میں جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے ایک ارب 62 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ وزیراعظم کو ان کے صاحبزادے حسین نواز نے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بیرون ملک سے بھجوائی ہے۔ وزیراعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ وزیراعظم نے جاتی امرا رائیونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے اپر مال لاہور پر جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی ہے جبکہ وزیراعظم کے پاس 50 لاکھ مالیت مالیت کے پرندے بھی ہیں۔ وزیراعظم تین گاڑیوں اور دو ٹریکٹرز کے مالک ہیں جبکہ وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی قیمت 15لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ایک ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں۔ عمران خان نے بنی گالا اراضی کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔ عمران خان نے بنی گالا اراضی کو تحفہ میں ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے زمان پارک لاہور کے گھر کی مالیت 29 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔ عمران خان نے پونے پانچ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ عمران خان نے فارم ہاؤس کی مالیت 59 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ عمران خان دو لاکھ روپے مالیت کی چار بکریوں کے بھی مالک ہیں جبکہ حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔ شیخ رشید چار کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 19 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 78 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ جہانگیر ترین نے پانچ گاڑیاں ملکیت میں ظاہر کی ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے اثاثوں میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ذکر نہیں کیا جو ان سے منسوب کیا جاتا ہے۔ خورشید احمد شاہ نے تین کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog