راحت فتح علی خان کی نعتوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہو گئی

Published on June 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments


لاہور(یو این پی) گلوکار راحت فتح علی خان کی 3 نئی نعتوں کی ریکارڈنگ گزشتہ روز انکے فارم ہائوس میں ہوئی جن کے نعت گو شاعر ایس ایم صادق ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں گلوکار نے تین نعتیں ریکارڈ کی ہیں اور ان میں دو نعتوں آقا دا عشق اور آنکھوں میں اشکوں کے نذرانے کی ویڈیوز ریکارڈ کر لی گئی ہیں ، مذکورہ ویڈیوز دو تین روز تک ریلیز کر دی جائیں گی جنہیں ایس ایم گولڈ ریلیزنگ کمپنی جاری کرے گی۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل بھی ایس ایم صادق کا کلام گا چکا ہوں ۔ گزشتہ برس ریلیز ہونے والا ایک خواب سناواں بہت مقبول ہواتھا ۔ میں پرامیدہوں لوگوں کو میری نئی نعتیں بھی پسندآئیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题