قطری شہزادے سے پوچھ گچھ، جے آئی ٹی کے 2 ارکان کے دوحہ جانے کا امکان

Published on June 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطری شہزادے سے پوچھ گچھ کیلئے دوحہ جانے کا امکان ہے۔ جے آئی ٹی نے ارکان کے قطر جانے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کے بیرون ملک جانے کیلئے سپریم کورٹ کے پانامہ عملدرآمد بینچ کی اجازت لازمی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بینچ کی اجازت ملتے ہی 2 ارکان دوحہ روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کو خط میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے قطر آنے کا کہا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes