ملازموں پر تحفوں کی برسات کرنے والا سخی مالک

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments


 مونٹی نیگرو:  (یو این پی)مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں کھیلوں کا سامان بنانے والی ایک مشہور کمپنی ’کاکن اسپورٹس‘ کے مالک روڈومیر ناوکووِچ پورے ملک میں بہترین باس اور بھائی کے نام سے جانے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ملازمین کے لیے حد درجہ سخی ہیں۔اپنے محنتی ملازمین سے روڈومیر بہت محبت کرتے ہیں اور انہیں ناقابلِ یقین تحفے پیش کرتے ہیں، 2012 میں انہوں نے اپنے چار ملازمین کو نئی اور جدید کاریں تحفے میں دیں۔ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس سے ملازموں کا ادارے پر اعتماد بڑھتا ہے اور وہ مزید تندہی سے کام کرتے ہیں۔اس کے بعد 2014 میں کمپنی کے مالک نے دیکھا کہ ایک ملازم برازیل میں ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے رقم جمع کر رہا ہے تو اس نے اسے  اپنے ساتھ ورلڈ کپ دکھانے کے لیے برازیل لے جانے کی پیشکش کی جس سے بقیہ تمام کارکن حیران رہ گئے اور اس کے تمام اخراجات بھی انہوں نے خود برداشت کئے۔ایک سال قبل روڈومیر ناوکووِچ نے اپنے 14 محنتی اور قابل ملازموں کو باہاماس اور شیشلیز جزائر کی دعوت دی اور ان کے تمام اخراجات برداشت کئے۔ وہ کبھی بھی ملازمین کی تنخواہ میں معمولی اضافے یا کیش بونس کا اضافہ نہیں کرتے کیونکہ ان کے نزدیک یہ ایک گھٹیا کام ہے2016 میں  روڈومیر ناوکووِچ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور بلدیہ کے کونسلر منتخب ہو گئے۔ یہاں بھی انہوں نے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا اور اپنی تنخواہ بھی عوامی فلاح پر خرچ کردی جو اب تک 15 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme